ابنا: خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ مسلح باغيوں نے تيل سے مالا مال شہر مالاکال ميں ايک بار پھر بڑا حملہ کيا ہے. اس وقت مالاکال شہر کے اطراف ميں گھمسان کي جنگ ہورہي ہے - مالاکال جنوبي سوڈان کا واحد علاقہ ہے جہاں سے اس وقت خام تيل نکالا جارہا ہے اسي لئے دونوں ہي فريقوں کي کوشش ہے کہ اس علاقے پر ان کا کنٹرول ہوجائے - اگرچہ باغيوں کا دعوي ہے کہ انہوں نے مالاکال شہر پر قبضہ کرليا ہے ليکن جنوبي سوڈان کي فوج کے ترجمان نے باغيوں کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکال شہر کے جنوبي اورشمالي علاقے بدستور فوج کےکنٹرول ميں ہيں -جنوبي سوڈان کے وزير خارجہ ماريال بنجامين نے بھي کہا ہے کہ روزانہ ايک لاکھ ساٹھ ہزار سے دولاکھ بيرل تک تيل اس علاقے سے حکومت نکال رہي ہے -دوسري جانب نيل عليا اور کردو فان صوبوں ميں بھي جنوبي سوڈان کي فوج اور مسلح باغيوں کے درميان لڑائياں ہورہي ہيں - اقوام متحدہ نے اعلان کيا ہے کہ گذشتہ دو مہينے کے دوران ہونےوالي لڑائيوں ميں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہيں جبکہ نو لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہيں -اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبي سوڈان ميں بے گھر ہونےوالے ہزاروں افراد نے اقوام متحدہ کے کيمپوں ميں پناہ لے لي ہے -
.......
/169